اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اردن کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پی ایل او کی مجلس عاملہ کے رکن صائب عریقات نے کہا ہے کہ فلسطین یورپی یونین کے رکن ممالک سے درخواست کرتا ہے کہ وہ چار جون انیس سو سڑسٹھ سے پہلے کی فلسطینی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی مملکت تسلیم کریں جس کادارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو- صائب عریقات نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں تعمیر کی گئیں صیہوںی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کا یورپی یونین کی جانب سے بائیکاٹ کئے جانے کا فیصلہ، فلسطین کے لئے خوشی کا باعث ہے- پی ایل او کی مجلس عاملہ کے رکن نے امید ظاہر کی ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف اعلی تعلیم، زرعی اور تحقیقاتی امور میں بھی یورپی یونین کی جانب سے پابندیاں عائد کی جائیں گی- انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدسات کی توہین اور امن کا عمل سبو تاژ کرنے پر صیہونی حکومت کے خلاف تادیبی کاروائی کرے- صائـب عریقات نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ بیان کو جس میں بیت المقدس کو یہودیوں کا دائمی دارالحکومت بتایا گیا ہے، اسرائیل کی نسل پرستانہ ماہیت کا آئینہ دار قرار دیا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲